14 جولائی 2015 - 05:23
بحرین: نبیل رجب، آل خلیفہ کے جیل سے رہا

بادشاہ حماد نے نبیل رجب کو ان کی صحت کی خرابی کے پیشِ نظر تین ماہ کے بعد رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں انسانی حقوق کے نمایاں کارکن نبیل رجب کو رہا کر دیا گیا ہے۔ بادشاہ حماد نے نبیل رجب کو ان کی صحت کی خرابی کے پیشِ نظر تین ماہ کے بعد رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

بحرین کی اپیلز کورٹ نے مئی میں نبیل رجب کو دی جانے والی چھ ماہ قید کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔ نبیل رجب نے 2002 میں بحرین میں حقوق انسانی کی تنظیم بنائی تھی اور اس وقت سے انھیں متعدد بار جیل بھیجا جا چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169